( ایجنسیز)
اسرائیلی وزیر برائے آبادکاری و تعمیرات "اورے ارئیل" نے کہا ہے کہ وزارت تعمیرات بیت المقدس کے چپے چپے پر یہودی آباد کاروں کے لیے مکانات اور دیگرعمارتوں کی تعمیر کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب پورٹل "واللا" کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے آباد کار نے یہ بات مقبوضہ بیت المقدس میں جبل ابوغنیم کے مقام پر "حومات شموئیل" نامی یہودی کالونی میں ایک نئے یہودی معبد کی رسم
افتتاح کے موقع پر گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں حومات شموئل میں صرف یہ ایک معبد ہی نہیں تعمیر کیا جا رہا ہے بلکہ ہم یہودی آباد کاروں کے لیے بیت المقدس کے چپے چپے پر مکانات ، عبادت گاہیں اور تجارتی مراکز تعمیر کریں گے۔
اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ جلد ہی حکومت بیت المقدس کی بڑی یہودی کالونیوں "گیلو، رمات شلومو، رامات اور حومات شموئل میں یہودی آباد کاروں کے لیے نئے مکانات کی تعمیر شروع کرنے والی ہے۔